ملک بھر میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی

image

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ یہ ریلیف جون سے اگست 2026ء تک تین ماہ کے لیے صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اس کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US