پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں، تقرریوں کے لیے اہم بیٹھک جمعہ اور ہفتہ کو ہوگی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام کی ایک اہم بیٹھک جمعہ اور ہفتہ کے روز طلب کرلی گئی ہے، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ہونے والے اس اہم اجلاس میں بورڈ کے اندر بڑی تبدیلیاں اور نئی تقرریوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ متوقع ہے، جس کے تحت شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹرز محمد حفیظ اور یونس خان کی بورڈ میں تقرری اور وہ کن عہدوں پر فرائض سرانجام دیں گے، اس کا فیصلہ بھی جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والی ان اہم ملاقاتوں میں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US