نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ریڈ بال کرکٹ کیمپ جاری

image

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ریڈ بال کرکٹ کیمپ جاری ہے، جس کے دوران بیٹرز کی مہارت کو نکھارنے کے لیے ون آن ون (انفرادی) کوچنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران ریڈ بال کوچز نے بیٹرز کے ساتھ انفرادی سیشنز کیے، جس میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ میں بہتری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور کوچز نے انہیں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے مفید طریقوں سے آگاہ کیا۔

اس تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز کو مزید بہتر اور پختہ بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US