پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کل کی مندی کے بعد آج ریکوری ہوئی اور کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی، کاروباری سیشن کے دوران 169000 اور 170000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔
مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1376 پوائنٹس اضافے کے بعد 170,330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بینکنگ، انرجی اور سیمنٹ سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی جس کے باعث مجموعی طور پر مثبت رجحان برقرار رہا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔