بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں دلہن کے سرعام ڈانس کرنے پر شادی منسوخ کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن شادی ہال میں انٹری کے دوران بھرپور ڈانس کرتے ہوئے داخل ہوئی جس پر دلہا کے اہل خانہ نے ناراضی کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق دلہن کی انٹری پر سسر اور دلہا کے بڑے بھائی کو شدید غصہ آیا جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی اور بحث شروع ہوگئی۔ معاملہ بڑھنے پر دلہن کے سسر نے اچانک شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد باراتی ہال چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے دلہن کے ڈانس کو نارمل اور خوشی کا اظہار قرار دیا جبکہ بعض نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات پہلے طے کر لینے چاہییں۔