سوئٹزرلینڈ میں عالمی شہرت یافتہ کامیڈین چارلی چپلن کے روپ میں 400 سے زائد افراد نے ایک منفرد ریلی نکال کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی ریلی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کورزیئر سر ویوے میں واقع چپلن ورلڈ میوزیم کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں ہر عمر کے افراد نے چارلی چپلن کا روپ دھارا۔
رپورٹ کے مطابق اس ریلی کا مقصد نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا تاہم مطلوبہ شرکاء کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث یہ ریکارڈ قائم نہ ہو سکا۔مجموعی طور پر 429 افراد نے اس ریلی میں شرکت کی۔