پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں انتظامی سطح پر اہم تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، جس کے تحت متعدد افسران کو نئی اور اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اکرم بھٹی کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور کا نیا ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ انہیں باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر کوچنگ سینٹر پشاور کا اضافی چارج اور ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
ایک اور اہم انتظامی تبدیلی کے تحت، محمد عثمان کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ان نئی تعیناتیوں کا مقصد بورڈ کے انتظامی امور کو مزید فعال بنانا اور کھیلوں کے مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔