ملک کا مجموعی حکومتی قرض ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس میں اپریل 2026 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی حکومت کے قرضوں میں اپریل 2026 کے دوران مزید اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مجموعی حکومتی قرض بڑھ کر 81 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران حکومتی قرض میں ماہانہ بنیادوں پر 1.70 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 9.30 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومتی قرض میں مسلسل اضافہ ملکی مالیاتی دباؤ میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے باعث مالیاتی نظم و ضبط اور اخراجات میں توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔