آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے

image

آئی سی سی مینز پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں انگلینڈ کے ہیری بروک ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم ایک ایک درجے ترقی کے بعد بالترتیب 20 ویں اور 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا اپنی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے بولرز کی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے ابرار احمد شاندار کارکردگی کے باعث دو درجے بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور تیرہویں سے نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US