یاور حسین نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کا چارج سنبھال لیا

image

بی ایس-20 کے افسر یاور حسین نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں ڈیپوٹیشن پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد یاور حسین نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کے مطابق قومی کھلاڑیوں، کوچز اور فیڈریشنز کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ ٹیلنٹ ہنٹنگ اور صلاحیتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یاور حسین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ایتھلیٹس کی کامیابی کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے اور قومی و صوبائی اسپورٹس اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ پی ایس بی حکام نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں کھیلوں کے شعبے میں بہتری آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US