امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک شہری کی غلطی خوش قسمتی میں بدل گئی جب کچرے میں پھینکا گیا لاٹری ٹکٹ ایک لاکھ ڈالر مالیت کا انعامی ٹکٹ نکلا۔
اوہائیو لاٹری کمیشن کے مطابق شہری نے بے دھیانی میں اسکریچ آف ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا تھا تاہم بعد میں یاد آنے پر وہ کچرے کے ڈبے تک پہنچا اور کافی تلاش کے بعد ٹکٹ واپس حاصل کر لیا۔
ٹکٹ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکا ہے۔حکام کے مطابق ٹیکس کٹوتی کے بعد فاتح کو 73 ہزار 250 ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔