انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مئی کے لیے 'پلئیر آف دی منتھ' کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستان کی خاتون کرکٹر گل فیروزہ بھی شامل ہیں۔
گل فیروزہ کو زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نامزد کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے ون ڈے سیریز کے دوران دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی تھی۔ ویمنز ایوارڈ کی اس دوڑ میں گل فیروزہ کے ساتھ انگلینڈ کی لورین بیل اور نیوزی لینڈ کی میڈی گرین بھی نامزدگیوں کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب، مینز کیٹیگری میں آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کے لیے بنگلا دیش کے مشفیق الرحیم اور تیج الاسلام کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ہمراہ نیپال کے دیپندر سنگھ بھی اس ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔