آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

image

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے کو ہے، جس کا باقاعدہ آغاز آج یعنی 12 جون سے ہو رہا ہے۔ اس عالمی معرکے میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نوٹنگھم سے برمنگھم پہنچ گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق قومی ویمنز ٹیم آج برمنگھم میں آرام کرے گی، جس کے بعد کل صبح کھلاڑی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی تاکہ ایونٹ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم روایتی حریف انڈیا کے خلاف 14 جون کو ایجبسٹن کے تاریخی گراؤنڈ پر میچ کھیل کر ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US