پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق قومی ہاکی ٹیم نے بیلجئیم پہنچتے ہی پرو ہاکی لیگ کے اہم میچوں کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور گراؤنڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے بیلجئیم میں موجود ہے۔
ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس برقرار رکھنے اور کھیل کی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقوں میں حصہ لیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے مینیجمنٹ اور کوچز کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے اور آئندہ میچوں کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دینے پر توجہ مرکوز کی تاکہ ایونٹ میں ملک کا نام روشن کیا جاسکے۔