ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے تمام میچوں کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، جبکہ ناک آؤٹ مرحلے کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق، پاکستان ویمنز ٹیم کے مختلف میچوں کے لیے آن فیلڈ امپائرز کا تقرر کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ میں کلیئر پولوساک اور جیکولین ولیمز آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گی۔

اسی طرح، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے میچ میں کم کاٹن اور اینا ہیرس، جبکہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں جیکولین ولیمز اور گایتھری وینوگوپالن کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں سو ریڈفرن اور ورندا راٹھی فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی، جبکہ نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ میں کیرن کلاسٹے اور ورندا راٹھی آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US