فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم ہو گیا جہاں ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے۔
افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دی۔ تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے اس میچ میں میکسیکو کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔
میچ کے دوران سخت مقابلے اور فاؤلز کے باعث ریفری نے مجموعی طور پر 3 ریڈ کارڈز جاری کیے جن میں جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کا 1 کھلاڑی شامل تھا۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس سے قبل 7 مواقع پر ایک میچ میں 3 یا اس سے زیادہ ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں تاہم افتتاحی میچ میں یہ پہلا موقع ہے۔
واضح رہے کہ 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ میں 4 ریڈ کارڈز دکھائے گئے تھے جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔