نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کرکٹ کیمپ بھرپور طریقے سے جاری

image

لاہور میں قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کرکٹ کیمپ بھرپور طریقے سے جاری ہے، جہاں اکیڈمی اور قومی ریڈ بال کوچز کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں کے لیے فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف سیشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کیمپ میں موجود کوچز کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور گراؤنڈ میں ان کی گیم اویئرنیس کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے ایک مضبوط دستہ تیار کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US