جرمنی کے ایک شہری نے ایک منٹ کے اندر 1273 گرام شہد کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ منفرد کارنامہ آندرے اورٹلوف نامی نوجوان نے انجام دیا جو کھانے اور پینے کے غیر معمولی چیلنجز کے لیے پہلے ہی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 60 سیکنڈ میں سوا کلو سے زائد شہد کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس چیلنج کے دوران نوجوان نے تقریباً 4000 کلو کیلوریز اور ایک کلو سے زائد چینی اپنے جسم میں داخل کی، جو روزانہ کی تجویز کردہ مقدار سے تقریباً 20 گنا زیادہ ہے۔
یہ ریکارڈ جرمنی کے شہر آسبرگ میں قائم کیا گیا، جہاں اس کوشش کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندوں کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔