پاکستان کرکٹ کے فیصلوں کا اہم دن، سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل پر مشاورت

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے آج کا دن انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جس میں بورڈ کی اعلیٰ قیادت مختلف اہم امور پر حتمی مشاورت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر بھی آج غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی فیصلے متوقع ہیں۔ اسی تناظر میں ان سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہیں لیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حارث رؤف سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں کی صورتحال پر بھی مشاورت جاری ہے، تاہم کسی حتمی فیصلے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں سینئر اور جونیئر کرکٹرز سے رائے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو بھی کرکٹ سیٹ اپ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی حکام کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے جس میں سنٹرل کنٹریکٹس اور کھلاڑیوں کے مستقبل سے متعلق اہم اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بھی آج فیصلہ متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US