فٹبال ورلڈکپ 2026 کے میچ میں سوئیڈن نے تیونس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-5 سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز میں سوئیڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 7ویں منٹ میں گول ایاری نے پہلا گول اسکور کر کے برتری دلا دی۔ ابتدائی مرحلے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک، ایک گول ہوا تاہم اس کے بعد سوئیڈن نے مکمل طور پر کھیل پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
دوسرے ہاف میں سوئیڈش ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مزید 4 گول اسکور کیے، جس کے بعد اس کی برتری واضح ہو گئی۔ تیونس کی ٹیم دفاعی طور پر دباؤ کا شکار رہی اور واپسی کی کوششوں کے باوجود بڑا خسارہ کم نہ کر سکی۔میچ کے اختتام پر سوئیڈن نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی اپنے نام کر لی۔