پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا فیفا آسیان میچ کب کھیلے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

image

فیفا کی جانب سے پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا آسیان کپ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے جسے پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایونٹ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ڈویژن ون میں بھارت، میزبان انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کسی ایسے بڑے فیفا ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا جو ورلڈ کپ یا ایشین کوالیفائرز سے ہٹ کر منعقد کیا جا رہا ہو۔ ذرائع کے مطابق اس پیش رفت میں پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کے فیفا حکام سے روابط نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US