پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں وائٹ بال کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
کیمپ کے پہلے روز شریک 27 کھلاڑیوں نے پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں مختلف فزیکل فٹنس سیشنز میں حصہ لیا اور اپنی فٹنس کا جائزہ پیش کیا۔
ستمبر کے دوسرے ہفتے تک جاری رہنے والے اس طویل کیمپ کے دوران اکیڈمی اور نیشنل کوچز کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے سمیت ان کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اسکلز اور میچ کی عملی تیاریوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔