پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات منسوخ کر دیے ہیں، جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ الیکشن کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں نامعلوم افراد کی جانب سے مداخلت، جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج، ووٹرز اور امیدواروں کی گرفتاریوں اور دھمکی آمیز فون کالز ملنے کی وجہ سے موجودہ حالات کے تناظر میں الیکشن کو منسوخ کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بہاولپور ریجن کے یہ انتخابات آئندہ ہفتے شیڈول تھے۔