فیفا ورلڈ کپ ، میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت

image

امریکی عدالت نے فٹبال ورلڈکپ کے دوران ایران کے سابق شاہی دور کے پرچم لہرانے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں دائر مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا کہ فیفا کی جانب سے عائد پابندی برقرار رہے گی اور اسٹیڈیم میں صرف ایران کا موجودہ سرکاری قومی پرچم ہی لہرانے کی اجازت ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ شاہی دور سے منسوب علامتی پرچم، جس میں شیر اور سورج کا نشان شامل ہے ورلڈکپ میچز کے دوران استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ علامتی پرچم 1979ء کے ایرانی انقلاب سے قبل شاہی دور کی پہچان سمجھا جاتا تھا جبکہ موجودہ پرچم ایران کا سرکاری قومی نشان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US