پورٹ قاسم بندرگاہ نے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرلی

image

پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم نے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ورلڈ بینک اور ایس اینڈ پی گلوبل (S&P Global) کی جانب سے دنیا کی 20 بہترین بندرگاہوں کی جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق، پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2025 (CPPI) میں پورٹ قاسم کو دنیا کی پانچویں بہترین بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 52 پوائنٹس کی ترقی حاصل کی۔

سال 2020 میں اس انڈیکس میں پورٹ قاسم کے پوائنٹس کی تعداد صرف 8 تھی، جو پانچ سالہ مدت کے دوران مسلسل بہتری کے بعد اب 2025 میں 60 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔ اس غیر معمولی ترقی کی بدولت پورٹ قاسم دنیا کی ٹاپ فائیو بندرگاہوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US