اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، مثبت سے منفی زون میں داخل

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا جہاں مارکیٹ نے 889 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا تاہم ابتدائی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 965 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں 181000 پوائنٹس کی حد بحال ہوکر گر گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس کی 281 پوائنٹس گر کر 180111 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک تجزیہ کار کے مطابق آج مارکیٹ میں منافع کے حصول کےلی ے فروخت کا دباؤ آ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US