نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا ریڈ بال کیمپ لاہور میں جاری ہے جہاں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ سیشن میں بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
کیمپ کے دوران این سی اے اور قومی ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ صبح کے سیشن میں ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا اور اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں جاری اس ریڈ بال کیمپ میں مجموعی طور پر 22 کھلاڑی شریک ہیں جنہیں جدید تکنیکی اور فزیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
این سی اے حکام کے مطابق ریڈ بال کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیاری اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔