میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے دی

image

فٹبال ورلڈ کپ کے اہم میچ میں لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

میچ میں لیونل میسی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17ویں، 60ویں اور 76ویں منٹ میں گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو واضح برتری دلائی۔ ان کی شاندار کارکردگی کے باعث وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔

میسی اس کارنامے کے ساتھ ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے جن کی عمر 38 سال 357 دن ہے۔

دوسری جانب الجزائر کی ٹیم پورے میچ میں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی اور ارجنٹینا نے میچ یکطرفہ انداز میں اپنے نام کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US