نیمار مکمل فٹ نہ ہو سکے، ورلڈ کپ 2026 میں شرکت مشکوک

image

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کی زخمی دائیں ٹانگ کے تازہ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ان کی شرکت کے حوالے سے شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع کی جا رہی تھی کہ نیمار پیر کو ٹیم ٹریننگ میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے، تاہم وہ سیشن میں شریک نہیں ہوئے اور اس کے بجائے ٹانگ کے مزید ٹیسٹ کے لیے کلینک کا رخ کیا۔

برازیلین فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فوری طور پر ٹیسٹ کے نتائج جاری نہیں کیے گئے جس سے صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔

34 سالہ نیمار اپنے چوتھے ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم وہ 17 مئی سے ٹیم سے باہر ہیں جب وہ برازیل کے کلب سانتوس کے لیے کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق برازیل کی ٹیم نے نیو جرسی میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کیا ہے لیکن نیمار اب تک کسی بھی مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔برازیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف امید کر رہا ہے کہ وہ ناک آؤٹ مرحلے تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہو سکیں گے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں مراکش کے خلاف 1-1 سے ڈرا کے بعد نیمار کی ممکنہ واپسی کو برازیل کے لیے مزید اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US