انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم و پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں متعدد کھلاڑیوں اور ٹیموں کی پوزیشنز میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔ پاکستان اپنی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔
مینز ٹیسٹ رینکنگ میں ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹریوس ہیڈ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جوئے روٹ دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ سری لنکا کے کامینڈو مینڈس پانچویں پوزیشن پر آ گئے۔پاکستان کے محمد رضوان ایک درجے بہتری کے بعد 19ویں جبکہ بابر اعظم 20ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں۔بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی، پاکستان کے ابرار احمد دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ایشان کشن دوسرے اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز رینکنگ میں راشد خان پہلی، ورن چکرورتی دوسری جبکہ ابرار احمد تیسری پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے مارکو جانسن چوتھے اور آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی ایک درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔