امریکا ایران معاہدہ اور بجٹ 2026-27: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، معاشی بہتری کی امید

image

امریکا ایران معاہدے اور بجٹ 2026-27 کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جسے ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے مطابق حالیہ سفارتی پیش رفت اور بجٹ اقدامات نے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا کیا ہے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

چیمبر کے مطابق امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا جا رہا ہے، جس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مستقل اقتصادی ترقی کیلیے درمیانی مدت کا جامع اصلاحاتی پلان ناگزیر ہے، جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر پائیدار معاشی ترقی کی سمت بڑھنے کا یہ اہم موقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US