انٹر بینک مارکیٹ کے بعد اب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ

image

مقامی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ کے بعد اب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

آج کے کاروباری سیشن کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 57 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی میں بہتری اور طلب میں کمی کے باعث روپے کی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل معمولی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US