پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی برقرار رہا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 576 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1129 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 181,640 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں 181 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بھی دوبارہ بحال ہوگئی۔