پاکستان کا عالمی سطح پر ایک اور اعزاز، چار ملکی پولو ٹورنامنٹ نام کرلیا

image

پاکستان کیلیے عالمی سطح پر ایک اور اعزاز، پاکستان نے چار ملکی پولو ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

امریکا میں منعقدہ 4 ملکی پولو ٹورنامنٹ میں میزبان امریکا، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستانی پولو ٹیم نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

چار ملکی پولو ٹورنامنٹ امریکی ریاست ورجینیا کے میدان گریٹ میڈو میں 14 جون کو کھیلا گیا۔

پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار فتح سےثابت ہوگیا کہ پاکستانی کسی بھی کھیل میں دنیا سے کم نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US