یورپ کا انوکھا جزیرہ: جہاں ہر 6 ماہ بعد ملک بدل جاتا ہے

image

فرانس اور اسپین کی سرحد پر بہنے والے دریا Bidasoa میں ایک انتہائی چھوٹا مگر تاریخی جزیرہ موجود ہے جسے دنیا کے سب سے منفرد سرحدی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ جزیرہ فیزنٹ آئی لینڈ کہلاتا ہے اور صدیوں سے دو ممالک کے درمیان غیر معمولی انتظام کے تحت چل رہا ہے۔

1659 کے تاریخی معاہدے کے بعد فرانس اور اسپین کے درمیان طویل تنازع ختم ہوا تو اسی جزیرے کو غیر جانبدار مقام قرار دیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت یہ طے پایا کہ یہ چھوٹا سا جزیرہ ہر 6 ماہ بعد ایک ملک سے دوسرے ملک کی انتظامی تحویل میں چلا جائے گا۔

اس وقت جزیرہ 6 ماہ اسپین کے زیرِ انتظام ہوتا ہے اور اگلے 6 ماہ فرانس کے پاس رہتا ہے۔ یہ سلسلہ 350 سال سے زیادہ عرصے سے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

یہ جزیرہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پیدل گھوما جا سکتا ہے، تاہم عام افراد کے لیے یہاں رسائی ممکن نہیں۔ صرف اسپین اور فرانس کے سرکاری اہلکار ہی مخصوص مواقع پر یہاں آ سکتے ہیں۔ سیاح البتہ اسے دور سے دیکھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US