پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو عالمی کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ 41 سالہ رونالڈو جمہوریہ کانگو کے خلاف میچ میں اپنی روایتی فارم دکھانے میں ناکام رہے، جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ رونالڈو اپنے عروج کے دنوں جیسی کارکردگی نہیں دکھا رہے، تاہم انہوں نے 2025-26 سیزن میں اپنے کلب النصر کے لیے 30 میچز میں 28 گول اسکور کیے، جو ان کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
اسپورٹس ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ رونالڈو کی صلاحیت نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کی ہم آہنگی اور حکمت عملی میں فٹ ہونے کا ہے۔ ماہرین کے مطابق رونالڈو اب بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شائقین کو امید ہے کہ فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رونالڈو عالمی کپ کے آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی سے ناقدین کو ایک بار پھر خاموش کرا دیں گے۔