کھلاڑیوں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عارضی پیڈل کورٹ قائم

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی ذہنی و جسمانی تھکاوٹ دور کرنے اور انہیں تروتازہ (فریش) کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ایک عارضی پیڈل کورٹ قائم کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو روایتی اور سخت ٹریننگ کے ماحول سے تھوڑا ہٹ کر ایک ایسا تفریحی کھیل فراہم کرنا ہے جس سے ان کی فٹنس بھی برقرار رہے اور وہ ذہنی طور پر بھی خود کو پرسکون محسوس کرسکیں۔

این سی اے میں جاری تربیتی کیمپ میں موجود قومی اسکواڈ کے کھلاڑی اس عارضی پیڈل کورٹ میں بھرپور طریقے سے پیڈل ٹینس کھیلنے میں مصروف ہیں۔ کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کے دوران دلچسپ مقابلے دیکھے جا رہے ہیں اور وہ اس نئی سرگرمی سے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر و موجودہ بولنگ کوچ عمر گل بھی کورٹ میں موجود رہے اور دونوں نے پیڈل ٹینس کھیلنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی اور عمر گل طویل وقت تک کورٹ میں پیڈل کھیلنے میں مصروف رہے اور کھیل کے دوران دونوں کے درمیان زبردست جوڑ پڑا۔ کیمپ میں موجود دیگر کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف بھی اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US