ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا

image

سابق کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اپنا فوکس بڑھانے اور اپنی اسٹرینگتھ (قوت) بحال کرنے کے لیے کافی وقت لیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دوبارہ دستیاب ہیں اور میدان میں اپنا بہترین دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت سخت محنت کر رہی ہیں اور جب بھی ٹیم کو ان کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے پر تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US