پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

image

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 58 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 6 کروڑ 42 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US