پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم مارکیٹ مندی سے نکل کر دوبارہ مثبت زون میں داخل ہو گئی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ابتدا میں 370 پوائنٹس سے زائد کی کمی کا شکار ہوا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 629 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 182,027 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا جبکہ 182 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے فروخت کا دباؤ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔