پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزہ جاری نہیں ہوسکا

image

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزہ جاری نہیں ہوسکا ہے، جس کے باعث وہ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جاسکیں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے 21 جون کو بلجیئم سے انگلینڈ روانہ ہونا ہے، جہاں اس نے انگلینڈ اور انڈیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

کپتان عماد شکیل بٹ کے ویزہ انکار کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم اب ان کی جگہ ابوبکر کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عماد شکیل بٹ کے متبادل کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا باقاعدہ اعلان فیڈریشن کی جانب سے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US