امریکا کی شاندار فتح، آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست

image

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکا کی فٹبال ٹیم نے آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گیند پر 63 فیصد قبضہ رکھا اور وقفے وقفے سے آسٹریلوی گول پر حملے کیے۔

میچ کا پہلا گول 11ویں منٹ میں ہوا جب آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون برجس نے بدقسمتی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچا دی، جس سے امریکا کو برتری مل گئی۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ایلکس فری مین نے دوسرا گول اسکور کرکے اسکور 0-2 کردیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے حملے جاری رہے، تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ امریکا نے 0-2 سے اپنے نام کر لیا۔

یہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ امریکا نے مسلسل دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس فتح کے بعد امریکی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہو گئی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US