ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی جوڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار کو 0-2 سے ہرایا اور اہم کامیابی حاصل کی۔
اسی ایونٹ میں دوسری پاکستانی جوڑی محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس طرح پاکستان کی دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کے ساتھ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔واضح رہے کہ سراواک، ملائیشیا میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مقابلے آج منعقد ہوں گے۔