ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے شہزاد بٹ چینی کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

image

پاکستان کے نامور کیوئیسٹ شہزاد بٹ نے ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ کر ملک کے لیے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

شہزاد بٹ نے سیمی فائنل میں چین کے کیوئیسٹ یوان ہوان ہی کو 1-3 فریمز کے اسکور سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میچ میں اب ان کا سامنا تھائی لینڈ کے دفاعی چیمپئن سونگ کیاٹ رائیبنکو سے ہوگا، جو گزشتہ سال کے فاتح رہے تھے۔

شہزاد بٹ اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں نظر آئے ہیں اور انہوں نے اب تک کی دو سب سے بڑی ہائیسٹ بریکس (71 اور 81) بھی اپنے نام کی ہیں۔ پاکستانی کیوئیسٹ نے فائنل میچ میں کامیابی اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US