لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال ٹریننگ کیمپ جاری ہے، جس کے دوران کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ایک خصوصی سناریو بیسڈ (مختلف صورتحال پر مبنی) میچ میں حصہ لیا۔
اس پریکٹس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران پیش آنے والی مختلف اور مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا، جس کے تحت انہیں مخصوص اہداف دیے گئے۔
این سی اے اور قومی ٹیم کے کوچز نے اس میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ کوچز نے کھلاڑیوں کی اب تک کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے ان کی تکنیک کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقع پر ہی اہم رہنمائی اور مفید مشورے بھی فراہم کیے۔