صوبائی وزیر کھیل پنجاب کی مشیر وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایشیا پیسفک پیڈل کپ کی ٹیم سے ملاقات

image

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار کے ہمراہ ایشیا پیسفک پیڈل کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی پاکستان کی قومی ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ قومی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس اہم ایونٹ کے لیے پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

کھیل کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے اس بات کا اعلان کیا کہ محرم الحرام کے بعد پنجاب میں ایک بڑے پیڈل ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا جائے گا۔

مزید برآں، انہوں نے سیالکوٹ میں ایک نئے پیڈل کورٹ کا جلد افتتاح کرنے اور صوبے بھر میں مزید 14 جدید پیڈل کورٹس کی تعمیر کا بھی اعلان کیا تاکہ نوجوانوں کو اس کھیل کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US