کراچی: خواتین کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو پر کارروائی، ملزم گرفتار

image

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص کو خواتین کو ہراساں کرتے اور نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم جوہر آباد کا رہائشی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ اس کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال سے ناگن چورنگی جانے والے راستے میں یہ قابلِ اعتراض حرکت کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔

جوہر آباد پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US