صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری، بھارتی بیٹر ویبہو سوریاونشی نے 21 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

image

بھارت کے 15 سالہ کم عمر ترین بیٹر ویبہو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری (ففٹی) بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ویبہو سوریاونشی نے سری لنکا میں جاری ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں سری لنکا اے کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 11 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔ اس طوفانی اننگز کے دوران بھارتی بلے باز مجموعی طور پر صرف 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا، جنہوں نے 2005ء میں 12 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔ 15 سالہ بھارتی کھلاڑی نے اب 21 سال پرانا یہ ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US