والد کے عالمی دن کے موقع پر بابر اعظم کا اپنے باپ سے اظہارِ محبت

image

فادرز ڈے (والد کے عالمی دن) کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے مائیٹی بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے والد اعظم صدیقی کے نام ایک انتہائی جذباتی اور محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی اور کوئی نعمت نہیں ہو سکتی کہ آپ ہمیشہ مجھے پیار دیتے رہے اور میری رہنمائی کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر موڑ پر اپنے والد کو ہمیشہ اپنے پاس پایا ہے۔

قومی کرکٹر نے ہر مشکل وقت میں ان کی طاقت، ہمت بننے اور ہمیشہ ساتھ نبھانے پر اپنے والد کا دل سے شکریہ ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US