ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے آغاز کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈیکس 1585 پوائنٹس بڑھ کر 180,508 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ نے 179,000 اور 180,000 پوائنٹس کی اہم حدیں بھی دوبارہ عبور کرلیں۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز ایران امریکا مذاکرات منسوخ ہونے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں تقریباً 2500 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی، تاہم مذاکرات کی بحالی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دوبارہ مضبوط کردیا ہے۔